14 فروری ، 2024
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نےکہا ہےکہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں کو واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں ،جو بہت اہم اور ضروری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن پاکستانی انتخابات کے نتائج سے آگا ہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوںسمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخرکرتا ہے۔