Time 14 فروری ، 2024
پاکستان

مل کر چلیں گے اور معیشت پر توجہ دیں گے، ایم کیو ایم اور اے این پی میں اتفاق

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ دونوں  مل کر چلیں گے اور معیشت پر توجہ دیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کے لیے مردان ہاؤس پہنچا، وفد میں مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی اور دیگر موجود تھے۔

 شاہی سید اور  دیگر  رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں دیر پا امن کی دستاویز تحریر ہوئی ہے اور پاکستان کی دو اہم اکائیاں آج ایک ساتھ کھڑی ہیں، اس کا سب سے بڑا فائدہ اس ملک کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جان منی پاکستان کراچی ہے اور اے این پی اور ایم کیو ایم نے مل کر یہاں بد امنی کا سارا معاملہ بند کردیا ہے، ہمارے  جو  نمائندے جیتے ہیں وہ اے این پی کے بھی نمائندے ہیں کیونکہ یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں یہ سیٹ شیئرنگ تھی۔

اس موقع پر شاہی سید کا کہنا تھا کہ اس شہر کے امن کے لیے مل کر بیٹھنا بہت ضروری تھا،  الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں، وہ اور ایم کیو ایم ساتھ مل کر چلیں گے اور اس ملک کی معیشت اور دیگر مسائل کے حل پر ہر توجہ دیں گے ،۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ اٹھارہویں ترمیم کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ، جب تک ضلعوں کو ان کا حق نہیں ملےگا ان کی جدوجہد جاری رہی گی۔

مزید خبریں :