’آپکی محنت کا انعام ہے، صرف آپکا حق ہے‘، چور بھارتی ہدایتکار کا ایوارڈ واپس چھوڑ گیا

چور ہدایتکار کے گھر باہر پلاسٹک کی تھیلی میں ایوارڈز رکھ کر چلا گیا اور ساتھ میں معذرت کا پیغام بھی چھوڑا— فوٹو: بھارتی میڈیا
چور ہدایتکار کے گھر باہر پلاسٹک کی تھیلی میں ایوارڈز رکھ کر چلا گیا اور ساتھ میں معذرت کا پیغام بھی چھوڑا— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے مقامی فلم انڈسٹری کے  ہدایتکار مانی کندن کے گھر سے چرایا گیا فلم پر جیتا گیا ایوارڈ چور معذرت کے پیغام کے ساتھ واپس چھوڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع مادورائی میں 8 فروری کو بھارتی ہدایتکار کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں چور ایک لاکھ بھارتی روپے، سونا اور نیشنل سمیت دیگر ایوارڈز لے اڑا۔

چرایا گیا ایوارڈ بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ تھا جو ہدایت کار کو 2021 میں فلم پر دیا گیا تھا۔

تاہم حیرت انگیز طور پر چور ہدایتکار کے گھر باہر پلاسٹک کی تھیلی میں ایوارڈز رکھ کر چلا گیا اور ساتھ میں معذرت کا پیغام بھی چھوڑا۔ 

مقامی زبان میں تحریر کی گئی معذرت میں چور نے کہا کہ ’تمغہ آپ کی محنت کا انعام ہے اس پر صرف آپ کا حق ہے‘۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :