کھیل
26 فروری ، 2012

کرکٹرمحمدعامروطن واپس پہنچ گئے،میڈیاسے گفتگوکیے بغیر گھرروانہ

کرکٹرمحمدعامروطن واپس پہنچ گئے،میڈیاسے گفتگوکیے بغیر گھرروانہ

لاہور … کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فاسٹ بالرمحمد عامر کرکٹ کرپشن کیس میں سزا پانے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں،وہ لاہور ایر پورٹ پرمیڈیا سے گفت گو کیے بغیر ہی گھر روانہ ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر لندن سے لاہور پہنچے۔ جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ان کے بھائی استقبال کیلیے موجودتھے۔ کرکٹرمحمد عامر کے ساتھ ان کی پاکستانی نژاد برطانوی وکیل بھی لاہورآئی ہیں جن کے مشورے سے محمدعامر نے لاہور ایر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرنے سے گریز کیا۔محمد عامر کو لندن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں6 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔

مزید خبریں :