کھیل
Time 19 فروری ، 2024

رزاق نے گلگت سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کو پی ایس ایل میں آنے کیلئے کیا مشورہ دیا؟

عبد الرزاق پی ایس ایل کے دوران جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع کے مہمان بنے جس دوران طالب علم نے عبد الرزاق سے سوال کیا/فوٹوفائل
عبد الرزاق پی ایس ایل کے دوران جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع کے مہمان بنے جس دوران طالب علم نے عبد الرزاق سے سوال کیا/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ گلگت کے اچھے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے اسلام آباد، پنڈی  یا کراچی  جیسے شہروں میں منتقل ہوجائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سابق آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں گلگت کے کھلاڑی نظر نہیں آتے اس کی وجہ کیا ہے ؟

سوال کے جواب میں عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے گلگت کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن گلگت کے کھلاڑی کبھی پی ایس ایل کھیلنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی گلگت میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا ارادہ ہے لیکن پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے گلگت کے اچھے کھلاڑیوں کو مشورہ ہے وہ کراچی یا اسلام آباد، پنڈی یا کے پی منتقل ہوجائیں، اس طرح ان کے پی ایس ایل میں شمولیت کے راستے آسان ہوجائیں گے۔

طالب علم کو سمجھانے کیلئے عبد الرزاق نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں  اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران شاہدرہ میں رہتا تھا لیکن مجھے کرکٹ کھیلنے  7 کلو میٹر دور کا راستہ طے کرکے لاہور آنا پڑتا تھا تو آپ سمجھ سکتے ہیں جب اتنی سی دور کیلئے کرکٹ نہیں تو گلگت میں کیسے ہوگی۔

مزید خبریں :