19 فروری ، 2024
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی حیثیت تبدیل کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم نے آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا اسٹیٹس دے دیا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی بی فواد اسداللہ کی خصوصی کاوش سے حیثیت تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔
نگران وزیراعظم کی منظوری کےبعد انٹیلی جنس بیورو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا اور یہ فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کیلئے کیا گیا۔
نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کردیے جس کے بعد ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
آئی بی کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات فوری نافذ کیے گئے ہیں۔