علی محمد خان کا ’ایکس‘ کی بندش کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں ہے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں ہے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ ‏سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں کیونکہ یہ آمریت قابل قبول نہیں ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی  کے حربے چلنے والے نہیں ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں ہے،  عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔

مزید خبریں :