دنیا
25 جنوری ، 2013

فرانس میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں تقریبات کاانعقاد

فرانس میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں تقریبات کاانعقاد

ُٰپیرس…فرانس میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ادارہ منہاج القراآن پیرس کے تحت ہونے والی تقریب میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ اقبال اعظم ، علامہ محمد اقبال فانی اور علامہ حسن منیر قادری نے شان رسالت اور ولادت با سعادت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ادارے کے نوجوانوں نے بارگارہ رسالت میں نعتوں کا ہدیہ پیش کیا۔ پیرس میں آج سے شروع ہونے والی تقریبات کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :