دنیا
25 جنوری ، 2013

برطانیہ میں بم پروف سیکیور میٹروبنالی گئی

برطانیہ میں بم پروف سیکیور میٹروبنالی گئی

لندن…برطانیہ میں سائنسدانوں نے ٹرینوں کو بم دھماکوں سے بچانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے،اور بم پروف میٹروبنالی ہے ۔بم پروف سیکیور میٹرو کو نیوکیسل یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ڈیزائن کیا ہے ۔ٹرین میں پلاسٹک کوٹڈ کھڑکیاں اور توانائی جذب کرنے والے خاص مادوں کا استعمال کیا گیا ہے۔جب کہ چھت سے نیچے تک بھی تاروں کے خصوصی پینل لگائے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد بم دھماکوں کی صورت میں اُڑنے والے مادوں اور ملبے سے ٹرین میں بیٹھے مسافروں کو بچانا ہے۔سیکیور میٹرو کے پراجیکٹ پر چار ملین یورو لاگت آئی ہے۔اور یہ سائنسدانوں کی تین سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں :