Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرناغیرقانونی ہوگا: محکمہ خزانہ احمد رسول بنگش/ فائل فوٹو
موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرناغیرقانونی ہوگا: محکمہ خزانہ احمد رسول بنگش/ فائل فوٹو 

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا۔

محکمہ خزانہ  احمد رسول بنگش کے مطابق بجٹ یکم مارچ سے 30 جون 2024 تک کیلئے تیار کیا گیا ہے جس میں4 ماہ کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی کیونکہ موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرنا غیرقانونی ہو گا۔

محکمہ خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ روزمزہ کے امور چلانےکیلئے کم ازکم ایک ماہ بجٹ کی منظوری لازمی ہے، نگران حکومت نے 2 بار 4، 4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی، بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

احمد رسول بنگش کے مطابق یہ کابینہ کا اختیار ہے کہ 4 یا 1 مہینے کے لیے بجٹ کی منظوری دے، مستقل حکومت آئے گی تو پھر وہ بجٹ منظور کرے گی، فی الحال معمول کے امور  چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

مزید خبریں :