Time 07 فروری ، 2024
کاروبار

الیکشن سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن  سے ایک روز  قبل وزارت خزانہ  نے نئے مالی سال کا بجٹ  شیڈول جاری کردیا۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ  جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز ہے، 11 مارچ تک میڈیم ٹرم ٹارگٹس اور  پرفارمنس بیسڈ بجٹ فارم جمع کرائے جائیں گے، 11مارچ کو ٹیکس کے نظر ثانی شدہ تخمینے  اور  بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے، 11 مارچ کو  پبلک اکاؤنٹس کے اخراجات اور  بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے۔

11 مارچ تک بینک اکاؤنٹس اور  سرمایہ کاری کی تفصیلات جمع کرائی جائیں گی، 11 مارچ کو ترقیاتی اخراجات کے نظرثانی شدہ  اور  بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے،17 مارچ کو نظرثانی شدہ  اور  بجٹ تخمینوں پر سفارشات پیش کی جائیں گی، 18 اپریل کو زرمبادلہ کی شرح کی تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق 22 مارچ کو فنانس ڈویژن میں بجٹ کے جائزے کے لیے جائزہ کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کےدوسرے ہفتے میں منعقد کرنےکی تجویز دی گئی ہے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانےکی تجویز دی گئی ہے، بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے5 اپریل کےدوران منعقدکرنے کی تجویز ہے۔

مزید خبریں :