Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

ن لیگ نے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ دینے کی یقین دہانی کرا دی

ن لیگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو فائل
ن لیگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو فائل

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو گورنر سندھ سے متعلق یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا۔

دوسری ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا بتانا ہے کہ گورنر سندھ کے لیے کامران ٹیسوری کا نام دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

قبل ازیں اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ن لیگ نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں تین وزارتیں دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :