پاکستان
Time 25 فروری ، 2024

سندھ اسمبلی کے نامزد ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کون ہیں؟

فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک
فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن اسمبلی انتھونی نوید کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نامزد اقلیتی رکن انتھونی نوید 1971 کراچی میں پیدا ہوئے۔

انتھونی نوید سیاسی طور پر طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ہیں— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک
انتھونی نوید سیاسی طور پر طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ہیں— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک

انتھونی نوید نے گارمنٹ ٹیکنالوجی میں ڈپلوما کی سند حاصل کی، اور سیاست سے بھی وابستگی رکھی، سیاسی طور پر طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ہیں۔

انتھونی نوید ایک سینیئر سیاست دان ہیں انہوں نے بلکل نچلی سطح سے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور 2005 سے 2010 تک کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن یوسی ون کے نائب ناظم بھی رہے۔

انتھونی نوید 2005 سے 2010 تک کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن یوسی ون کے نائب ناظم بھی رہے— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک
انتھونی نوید 2005 سے 2010 تک کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن یوسی ون کے نائب ناظم بھی رہے— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے انتھونی نوید سال 2016 سے 2017 تک وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔

انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر  نامزدگی سے قبل اگست 2018 سے اگست 2023 تک پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نامزدگی سے قبل اگست 2018 سے اگست 2023 تک پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک
ڈپٹی اسپیکر نامزدگی سے قبل اگست 2018 سے اگست 2023 تک پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک

مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کی حیثیت میں انتھونی نوید سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کے چیئرپرسن اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

انتھونی نوید سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کے چیئرپرسن اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن بھی رہ چکے— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک
انتھونی نوید سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کے چیئرپرسن اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن بھی رہ چکے— فوٹو: انتھونی نوید/فیس بک

اسمبلی کے رکن کے طور پر انہوں نے ایک مجوزہ بل کے خلاف بھی بات کی جس میں درخواست دہندگان کو درخواست دینے سے پہلے اپنی مذہبی شناخت بتانا ہو گی۔

انتھونی نوید مطابق ایسی قانون سازی سے ملک میں مذہبی امتیاز کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید خبریں :