25 فروری ، 2024
اسلام آباد:ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفٰی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاؤنٹر کھلے رہیں گے ، عوام پاسپورٹ کیلئے چھٹی کے روز بھی 9 سے 1 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔