اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 3 مارچ کو ہونے والے  پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اکبر ایس بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات دستاویزات حاصل کر کے اسے چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 65 جمع کروائے، اس کو بھی مسترد کروا دیا گیا، جب سارے عمل کو سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تو عہدے غیر قانونی ہیں، یہ سارا عمل کالعدم ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہو گی۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے معاملے کو رکھیں گے اور تمام گروپ لائحہ عمل طے کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو موجودہ کالعدم قیادت نے چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 مارچ کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔

اعلامیہ کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

مزید خبریں :