26 فروری ، 2024
جنوبی وزیرستان میں وزیر قبائل کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا جاری ہے۔
مظاہرین نے 4 ماہ سے انگور اڈہ بارڈر کے مقام پر خیمے لگا کر دھرنا دے رکھا ہے۔
قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہےکہ غیرفعال اسکول اور صحت کے مراکز کو فعال کیا جائے، بجلی،موبائل سگنل اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں، مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہےگا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ جائز مطالبات پر کام جاری ہے، جلد حل ہوجائیں گے، اعلیٰ حکام کو دھرنےکے شرکاء کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہے، بعض مسائل مرکزی حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔