دنیا
26 جنوری ، 2013

بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ، شٹر ڈاؤن ہڑتال

بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ، شٹر ڈاؤن ہڑتال

کراچی…بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں ، آج بھارت کا 64 واں یوم جمہوریہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) کے سربراہ سید علی گیلانی نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اس دن کو یوم سیاہ کے طو رپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہا کہ26 جنوری کو ریاست بھر میں یوم سیاہ ہوگا۔ اس موقع پر کشمیری عوام عالمی برادری تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں۔ اس دن کو منانے کامقصد عالمی برادری کو یہ یاددلانا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دینے سے انکاراس کے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کے متصادم ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال ہوگی اور تمام کاروباری ادارے ،دفاتر ،بینک اور عدالتیں بند رہیں گی اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہے گی۔

مزید خبریں :