Time 26 فروری ، 2024
کاروبار

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا— فوٹو:فائل
اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا— فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

مزید خبریں :