دنیا
26 جنوری ، 2013

امریکا میں صنعتی آلودگی کا مسئلہ ایک ڈولفن نے اجاگر کردیا

 امریکا میں صنعتی آلودگی کا مسئلہ ایک ڈولفن نے اجاگر کردیا

نیویارک…ترقی یافتہ امریکا میں صنعتی آلودگی کا مسئلہ ایک ڈولفن نے اجاگر کردیا۔ نیو یارک کی گوان سو نہر میں پھنسی اس بے بس ڈولفن کو دیکھئے۔ ایک طرف شدید سردی سے نہر کا پانی جزوی طور پر جم چکا ہے تو دوسری طرف صنعتی آلودگی نے پانی کو انتہائی گدلا کردیا ہے۔ ریسکیو ورکرز نے یقیناً ڈولفن کو نکال لیا ہوگا لیکن دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک میں آلودگی کا مسئلہ یہ بتاتا ہے کہ ماحولیاتی توازن کا خیال نہ رکھا جائے تو اِس کی قیمت بہرحال ادا کرنی پڑتی ہے۔

مزید خبریں :