کاروبار
Time 29 فروری ، 2024

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 فروری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5.93 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر 23 فروری تک 13.03کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6.32 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.94ارب ڈالر  جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 39 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.08 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں :