Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

مانگے تانگےکی حکومت زیادہ عرصہ چلنے والی نہیں: پرویز الہٰی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نےکہا ہےکہ مانگے تانگےکی حکومت زیادہ عرصہ  چلنے  والی نہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر  رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نےکہا کہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ ہارے ہوئے لوگ اسمبلیوں میں حلف لے رہے ہیں، پی ڈی ایم 2 جلد اپنے انجام کو پہنچےگی۔

 چوہدری پرویز الہٰی نےکہا کہ چھوٹےلاڈلے نے پہلے بڑے لاڈلےکو فیل کیا اور اب نہا دھو کے  پھرآگئے ہیں، عہدوں کی بندر  بانٹ عوام کو قبول نہیں۔

ایک سوال پر کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کااعلان ان کے منصوبوں کی نقل ہے، پیسے ان کے پاس ہیں نہیں، ائیر ایمبولینس کہاں سے چلائیں گے۔

مزید خبریں :