01 مارچ ، 2024
اسلام آباد: پی پی رہنما نثار کھوڑو اور جام مہتاب کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے باوجود وہ سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 223/4 کےتحت نثارکھوڑو اور جام مہتاب کی نشست خالی قرار دی ہے اور ان پر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
تاہم سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے باوجود نثار کھوڑو اور جام مہتاب سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور تقاریر بھی کیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ نثارکھوڑو اور جام مہتاب اس وقت سینیٹ کے رکن نہیں، ان کی اجلاس میں شرکت اور تقاریر غیر آئینی ہیں، یہ دونوں اراکین اس وقت ایوان اجنبی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی نشست صادق سنجرانی کی نشست بھی خالی قرار دی جاچکی ہے تاہم ان کی مدت 11 مارچ تک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر الیکشن 14 مارچ کو ہوگا جن میں بلوچستان سے تین، سندھ سے دو اور اسلام آباد سے ایک نشست پر الیکشن ہوگا جو یوسف رضا گیلانی نے خالی کی ہے۔