Time 04 مارچ ، 2024
پاکستان

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ

شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے: اکبر ایس بابر/ فائل فوٹو
شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے: اکبر ایس بابر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 نے ووٹ دیے، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا، اب آپ ہی بتائیں انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔

مزید خبریں :