ٹنڈو الہیار کے 2 سرکاری اسکول بھینسوں کے باڑے میں تبدیل

سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار کے 2 سرکاری اسکولوں  کو قبضہ مافیا نے بھینسوں کا باڑہ بنا دیا۔

ٹنڈوالہیار کے مختلف سرکاری  اسکولوں کی عمارتوں میں قبضہ مافیہ کا راج نظر آرہا ہے۔

گوٹھ دھنیگانوبزدار میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی عمارت مویشیوں کے باڑے میں تبدیل ہوچکی ہے جب کہ چمبڑ کے گوٹھ اللہ بخش رند میں بھی گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت میں بھینسوں کے باڑہ قائم ہے۔

 اسکول کے احاطے میں چارے کے ڈھیر ،گندگی اور تعفن سے محلے داربھی پریشان ہیں،   مقامی افرادکا کہنا ہےکہ  وہ سرکاری اسکولوں کی عمارتیں فعال نہ ہونےکےباعث بچوں کو  دور دراز علاقوں میں بھیجتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کے مطابق دونوں اسکولوں پر قبضے سےمتعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نیاز لغاری کا کہنا ہےکہ اسکولوں کی غیرفعال عمارتوں میں باڑے بناناجرم ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیاجائےگا، دونوں اسکولوں سے متعلق سپروائزر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

مزید خبریں :