Time 07 مارچ ، 2024
پاکستان

وفاقی کابینہ کا فیصلہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ہو جائے گا: عطا تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ہو جائے گا ، وزارت خزانہ کیلئے دو تین نام زیرِ غور ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدھ کو ایف بی آر اصلاحات اور قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق اجلاس میں اسحاق ڈار، شمشاد اختر اور محمد اورنگزیب تینوں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود اطلاعات کے امور دیکھ رہے ہیں، جمعرات کو صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمران اتحاد کا عشائیہ ہوگا، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد امیدوار کسی ایسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے تھے جس کا پارلیمنٹ میں وجود ہوتا، وہ جس جماعت میں شامل ہوئے اس نے مخصوص نشستوں کیلئے اپنی فہرست ہی جمع نہیں کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ماضی میں لاڈلے کا سلوک ہوتا رہا اس لیے اسے عادت ہو گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کریں تب بھی ان کے ساتھ رعایت کی جائے۔

مزید خبریں :