کھیل
Time 08 مارچ ، 2024

نیوزی لینڈ سے سیریز، شاداب اور نسیم کی ٹیم میں واپسی کا امکان

شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے: ذرائع/ فائل فوٹو
شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے: ذرائع/ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی  اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔

شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ فٹنس کے بعد پی ایس ایل میں بہتر آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جب کہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔


مزید خبریں :