دنیا
Time 09 مارچ ، 2024

برطانیہ میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کا سامنا ہے: میئر لندن

فوٹو: میئر لندن/ایکس
فوٹو: میئر لندن/ایکس

میئر لندن صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں ہر شعبہ زندگی میں بے انتہا ترقی کے باوجود مسلمانوں کو  اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رشی سونک اور ان کی کابینہ اسلامو فوبیا کا لفظ تک استعمال کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔

تقریب سے خطاب میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ غزہ کے مسلمان ہماری دعاؤں کا حصہ ہیں۔