جرائم
Time 28 اپریل ، 2024

سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ ماہ پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور لاش کوٹ خدابخش میں دفن کردی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے عدالت سے رجوع کر کے قبر کشائی کی اجازت طلب کی تھی،اطلاع ملنے پر مبینہ طور پر ملزم نے بیوی کی لاش نکال لی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قبر کی  بے حرمتی اور لاش غائب کرنے کا مقدمہ بھی درج  کر لیا گیا ہے  جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :