جرائم
Time 28 اپریل ، 2024

کراچی: لیاری سے انتہائی مطلوب کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لیاری سے انتہائی مطلوب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے2017 میں تربت سے گوادرجانے والی فوج کی گاڑی کی ریکی کی تھی جس کے بعد دہشت گردوں نےحملہ کرکے فوجی جوانوں کو شہید کیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دہشت گرد معراج نے بلوچستان نصیرآباد میں اسکول میں فوجی کیمپ کی ریکی کرائی جس کے بعددہشت گرد حملے میں فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نے ماہ رمضان میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کرایا جبکہ گرفتار دہشت گرد نے نوشکی میں بھی فوجی جوانوں پرحملہ کرایا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد بی ایل اے کے کمانڈر جلال کو تمام معلومات دیتا تھا۔

مزید خبریں :