دنیا
Time 10 مارچ ، 2024

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی— فوٹو:فائل
سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی— فوٹو:فائل

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔ مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔

حرمین شریفین میں نماز تراویح آج عشا کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

مزید خبریں :