12 مارچ ، 2024
گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول میں دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ اپنی جماعت کے علاوہ ووٹ دینے کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ووٹرز کی پہلی پسند تحریک انصاف نظر آئی۔
گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق ن لیگ میں17 فیصد افراد اپنی جماعت کے علاوہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
پیپلز پارٹی 16 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پیپلز پارٹی کے ووٹرز میں 27 فیصد پی ٹی آئی، 16 فیصد ن لیگ اور ایک فیصد کا جھکاؤ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان میں اکثریت یعنی 48 فیصد اپنی جماعت کے علاوہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے راضی ہیں ، اس کے علاوہ ن لیگ کو 5 فیصد ، پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کے 4 فیصد ووٹر کی حمایت ملی لیکن تحریک انصاف کے ووٹرز میں تینوں جماعتوں کے لیے نرم گوشہ نہ صرف کم نظر آیا بلکہ حمایت میں مزید کمی آئی۔
2018 میں 19 فیصد جبکہ 2024 میں پی ٹی آئی کے 8 فیصد ووٹر ن لیگ کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کو 21 فیصد کے بجائے 8 فیصد ووٹ دینے کے لیے راضی ہیں جبکہ ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے صرف 2 فیصد ووٹر کی حمایت ملی۔