4 ملکوں کے 4 خلاباز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر نصف برس کا مشن ختم کر کے زمین پر واپس آگئے

مشن میں امریکا کی Jasmin Moghbeli، ڈنمارک کے Andreas Mogensen،جاپان کے Satoshi Furukawa اور روس کے Konstantin Borisov شامل تھے۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
مشن میں امریکا کی Jasmin Moghbeli، ڈنمارک کے Andreas Mogensen،جاپان کے Satoshi Furukawa اور روس کے Konstantin Borisov شامل تھے۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

چار ملکوں کے چار خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نصف برس کا مشن ختم کر کے زمین پرواپس آگئے۔

منگل کو فلوریڈا کے ساحل پراترنے والے مشن میں امریکا کی Jasmin Moghbeli، ڈنمارک کے Andreas Mogensen،جاپان کے Satoshi Furukawa اور روس کے Konstantin Borisov شامل تھے۔

خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی کے دوران سیمپل جمع کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سائنسی تجربات کیے۔

اس کے علاوہ  مشن کے دوران جگر کی تخلیق نو کو متاثر کرنے والی مائیکرو گریوٹی کی حد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ خلاباز 18 گھنٹے سے زائد وقت کا سفر کر کے خلا سے زمین پر پہنچے،وہ گزشتہ اگست کے مہینے میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔