وفاقی کابینہ میں اتحاد کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والے ارکان بھی شامل ہیں: احسن اقبال

سیاسی مارچ کے بجائے اقتصادی مارچ کرنا ہوگا تب ہی 10 سال میں صفِ اوّل کی معیشت بن سکتے ہیں: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل
سیاسی مارچ کے بجائے اقتصادی مارچ کرنا ہوگا تب ہی 10 سال میں صفِ اوّل کی معیشت بن سکتے ہیں: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایسے ارکان بھی ہیں جو حکمراں اتحاد میں پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں علی امین گنڈاپور سے وزیراعظم کی ملاقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کو ایسی بریفنگ دی گئی ہوگی جس سے انہیں صورت حال کی سنگینی کا احساس ہوا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں نہیں ملیں تو ان کی اپنی غلطی کی وجہ سے نہیں ملیں، اس میں ان کے کسی مخالف کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک ہمیں گالیاں دیتےاور صبح ہم انہیں عزت دیتے تھے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، سیاسی مارچ کے بجائے اقتصادی مارچ کرنا ہوگا تب ہی 10 سال میں صفِ اوّل کی معیشت بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں :