غزہ کے حوالے سے قرارداد پر سنی اتحاد کے ’نو نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں، شازیہ مری

غزہ میں نسل کشی کے متعلق قرارداد کے خلاف پی ٹی آئی کھل کر سامنے آئی، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے: رہنما پی پی— فوٹو: قومی اسمبلی
غزہ میں نسل کشی کے متعلق قرارداد کے خلاف پی ٹی آئی کھل کر سامنے آئی، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے: رہنما پی پی— فوٹو: قومی اسمبلی

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے حوالے سے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعروں کو شرمناک قرار دے دیا۔

شازیہ مری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہورہی ہے، غزہ کے حوالے سے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہو  یا سنی اتحاد کونسل غزہ کے مسئلے پر سنجیدہ ہونا چاہیے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں نسل کشی کے متعلق قرارداد کے خلاف پی ٹی آئی کھل کر سامنے آئی، پی ٹی آئی نے شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے متعلق قرارداد کی بھی مخالفت کی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد منظور کرلی گئی اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے حکومت سے عالمی برادری پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ قرارداد شازیہ مری نے ایوان میں پیش کی تھی۔

مزید خبریں :