Time 16 مارچ ، 2024
پاکستان

تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف درخواست پر ڈی سی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمیل نامی شخص نے تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی قائم کی ہے، جانوروں کا فضلہ، گوبر اور گندگی ڈیم کے پانی میں ڈالا جارہا ہے: وکیل درخواست گزار/ فائل فوٹو
جمیل نامی شخص نے تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی قائم کی ہے، جانوروں کا فضلہ، گوبر اور گندگی ڈیم کے پانی میں ڈالا جارہا ہے: وکیل درخواست گزار/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف درخواست کی سماعت میں ڈپٹی کمشنر ملیر کو علاقے کا دورہ کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار کے وکیل زاہد نازیجو ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ جمیل نامی شخص نے تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی قائم کی ہے، جانوروں کا فضلہ، گوبر اور گندگی ڈیم کے پانی میں ڈالا جارہا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فضلے والا پانی پینے سے علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، پولیس اور دیگر اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی مویشی منڈی ختم نہیں کرائی گئی  لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مویشی منڈی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر ڈپٹی کمشنر ملیر کو علاقے کا دورہ کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :