16 مارچ ، 2024
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پرپابندی ہوگی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن یونیز کی سرگرمیوں پربھی پابندی ہوگی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔
حکومتی ذرائع نے بتایاکہ فیصلے سے شہریوں کو رمضان پیکچ کے تحت اشیا کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزیونینز نے مطالبات کےحق میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ یوٹیلٹی اسٹورزیونینز نے عین رمضان پیکج کے اطلاق کے موقع پر کیا تھا۔