دنیا
Time 20 مارچ ، 2024

روس اورپاکستانی انتخابات میں موازنے کے سوال پر امریکی نائب ترجمان کا سخت ردعمل

پاکستان کا میڈیا قدرے مضبوط ہے جو اختلافی خیالات اورآرا کیلئے کھلا ہے، روس میں اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے: نائب ترجمان— فوٹو: فائل
پاکستان کا میڈیا قدرے مضبوط ہے جو اختلافی خیالات اورآرا کیلئے کھلا ہے، روس میں اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے: نائب ترجمان— فوٹو: فائل

 پریس بریفنگ کے دوران روسی اور پاکستان انتخابات کے موازنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا اپنی پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں  کہنا تھا کہ دونوں انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ فیصلے ہیں جو ان ممالک کے عوام کو کرنے چاہئیں، ان ممالک کے لوگوں کے پاس انتخاب، معلومات تک رسائی ہونی چاہیے جو ان کے فیصلہ کرنے میں مددکریں۔

امریکی نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ان پر ہے کہ وہ اپنے ملک کی قیادت کیلئے کسے منتخب کریں اور وہ اسے کس سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا قدرے مضبوط ہے جو اختلافی خیالات اورآرا کیلئے کھلا ہے،  روس میں اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے۔

مزید خبریں :