دنیا
Time 20 مارچ ، 2024

لندن: دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

رپورٹ کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نہ یہ بتایا گیا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی__فوٹو: فائل
رپورٹ کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نہ یہ بتایا گیا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی__فوٹو: فائل

بینکاک سے لندن جانے والی ایوا ائیر کی پرواز میں ایک مسافر نے خودکشی کی کوشش کی جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے عملے نے جب دیکھا کہ ایک شخص بہت دیر سے باتھ روم میں ہے تو انہوں نے اس کا دروازہ کھولا جس پر معلوم ہوا کہ مسافر نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

یہ دیکھتے ہی کیبن کریو سمیت جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعدازاں ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور  نہ یہ بتایا گیا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی۔

ایوا ائیر نے واقعے کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید خبریں :