خوشاب میں 13سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان میں سگا بھائی بھی شامل

ملزمان میں زیادتی کا شکار لڑکے کا سگا بھائی بھی شامل ہے: پولیس/ فائل فوٹو
ملزمان میں زیادتی کا شکار لڑکے کا سگا بھائی بھی شامل ہے: پولیس/ فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے بدلی والا میں 13 سال کے لڑکے سےمبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے واقعے میں ملوث 5 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان میں زیادتی کا شکار لڑکے کا سگا بھائی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب لودھراں کے علاقے چک نمبر 36 ایم میں پانی کے تنازع پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق بڑے بھائی اور اس کے بیٹوں نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ہلاک شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :