28 جنوری ، 2013
بیجنگ…چین میں ٹرین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ شمالی صوبہ بیلانگ جانگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرین ریلوے کراسنگ پوائنٹ پر مسافر بس سے ٹکرا گئی ۔حادثہ ریلوے کراسنگ انچارج کی غفلت اور بروقت سگنل بند نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ہلاک ہونے والے تمام بس میں سوار تھے۔