28 جنوری ، 2013
نئی دہلی…بھارتی حکمران اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی نے سماجی کارکن انا ہزارے کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ بجٹ اجلاس میں لوک پال بل منظور کرلیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی کارکن انا ہزارے کی جانب سے گزشتہ ہفتے سونیا گاندھی کے نام لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں لوک بل منظر کیا جائیگا جبکہ مرکزی تحقیقاتی ادارے سی پی آئی کو کرپشن تحقیقات کے حوالے سے فری ہینڈ دیا جائے۔سونیا گاندھی نے جے پور میں منعقد پارٹی اجلاس کے موقع پر انا ہزارے کے خط کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ یہ بل آئندہ بجٹ اجلاس میں منظور کردیا جائیگا۔