کھیل
Time 21 مارچ ، 2024

نسیم شاہ والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

اس سے قبل بابراعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔

نسیم شاہ نے اسلام آباد کی نمائندگی کی جو کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح قرار پائی، اس کے علاوہ بابراعظم پشاور زلمی کے کپتان تھے جب کہ افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے جو فائنل میں رنر اپ ٹھہری۔

مزید خبریں :