پاکستان
28 جنوری ، 2013

لاہور:سول ایوی ایشن کاریڈارخراب ،پروازوں کی آمدورفت معطل

لاہور:سول ایوی ایشن کاریڈارخراب ،پروازوں کی آمدورفت معطل

لاہور…لاہورمیں سول ایوی ایشن کے رڈارسسٹم نے کام بندکردیا ہے جس کے بعد لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے ،ذرائع کے مطابق شام6بجے سے رڈارفریکوئنسی متاثر ہو ئی جس کے نتیجہ میں ایئرٹریفک کنٹرولر اور طیاروں کے درمیان رابطہ معطل ہو گیا جس کے بعد پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ۔سول ایوی ایشن کے انجینئر راڈار کو درست کرنے میں مصروف ہیں تاہم سسٹم کو درست کرنے میں کتنا وقت لگے گا اس حوالے سے کوئی وقت نہیں دیا جا رہا ۔ذرائع کے مطابقلاہورایئرپورٹ پرتمام پی ٹی سی ایل لائنیں بھی بندہیں۔

مزید خبریں :