ضمنی الیکشن کیلئے فہرست جاری، لاہور سے حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات مسترد

این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ پی پی 164 سے بھی حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے/ فائل فوٹو
این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ پی پی 164 سے بھی حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی سے متعلق جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی جس کے مطابق این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ پی پی 164 سے بھی حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

 اس کے علاوہ این اے 119 سے علی پرویز  اور شہزاد فاروق سمیت12امیداروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

پی پی 158 سے مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ پی پی 158 سے اختر حسین اور یوسف علی سمیت 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

پی پی 149 سے شعیب صدیقی  اور احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پی پی 147 محمد خان مدنی  اور ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ پی پی 164 سے اختر حسین  اور مرزا جاوید سمیت 27  امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

مزید خبریں :