این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار عبد الرحمان کانجو کامیاب قرار

الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار رانا فراز نون  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا/ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے  نتیجے میں (ن) لیگ کے امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کو کامیاب قرار  دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے لیگی امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس پر لیگی امیدوار عبد الرحمان کانجو کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار رانا فراز نون  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

مزید خبریں :