یوم پاکستان کی تقریب میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی شرکت

یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں چین سمیت دیگر دوست ممالک کے دستوں نے بھی شرکت کی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور فوجی دستوں نے سلامی پیش کی۔

مسلح افواج میں شامل خواتین کے دستوں کے علاوہ چین اورآذربائیجان کے فوجی دستوں نےبھی پریڈ میں حصہ لیا۔

چینی دستے نے ‘long live china Pakistan friendship‘ کا نعرہ لگایا۔ 33رکنی دستے کی قیادت چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سینیئر کرنل نے کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ 'پوچھے جو نام کوئی تم پاکستان بتانا 'بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :