کھیل
Time 26 مارچ ، 2024

چین میں فکسنگ کے الزام میں ایک سال سے قید جنوبی کورین فٹبالرکو رہا کردیا گیا

گزشتہ سال مئی میں سون جون ہو کو چائنیز سپر لیگ میں فکسنگ کے الزام پر گرفتارکیا گیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ سال مئی میں سون جون ہو کو چائنیز سپر لیگ میں فکسنگ کے الزام پر گرفتارکیا گیا تھا— فوٹو:فائل

چین میں ایک سال سے قید جنوبی کورین فٹبالر سون جون ہو کو رہا کردیا گیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے فٹبالر کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ سون جون ہو خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔

حراست کے دوران مختلف چینلز کے ذریعے چینی حکام سے رابطہ رہا اور منصفانہ ٹرائل کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سون جون ہو کو چائنیز سپر لیگ میں فکسنگ کے الزام پر گرفتارکیا گیا تھا۔

جنوبی کورین فٹبالر سون جون ہو 2021 میں چین کے صوبے شین ڈونگ منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے بطور مڈفیلڈر شین ڈونگ ٹائشن کیلئے کھیلنا شروع کیا تھا۔

وہ اپنے ملک جنوبی کوریا کیلئے 20 بین الاقوامی میچوں سمیت فٹبال ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

مزید خبریں :