دنیا
Time 26 مارچ ، 2024

برطانوی شاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ اور جیو نیوز مل کر کام کریں گے

برطانوی شاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ اور جیو نیوز مل کر کام کریں گے۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کے زیراہتمام سینٹرل لندن میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مئیر لندن صادق خان، منسٹر لارڈ طارق، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور اداکارہ صنم سعید سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شاہ چارلس نے تقریب میں رمضان کی مبارکباد پیش کی جب کہ مئیر صادق خان نے کہا کہ دماغی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے برٹش ایشین ٹرسٹ کی کاوش قابل تحسین ہے۔

اس موقع پر چیرٹی سی ای او رچرڈ ہاکس نے بھی کہا کہ میڈیا پارٹنر جیو نیوز کے ساتھ مل کر دماغی مسائل کو اجاگر کریں گے۔

مزید خبریں :