دنیا
Time 28 مارچ ، 2024

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ راہب Galagodaatte  Gnanasara کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔

عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بدھ راہب کو جیل ہوئی، 2018 میں انہیں ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 9  ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے انہیں معاف کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :