پاکستان
29 جنوری ، 2013

پابندی کی باوجودپشاور ریلوے اسٹیشن پر بھرتیوں کیلئے تحریری امتحانات

پابندی کی باوجودپشاور ریلوے اسٹیشن پر بھرتیوں کیلئے تحریری امتحانات

پشاور…الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے باوجود پشاور میں جونیئر اسسٹنٹ ٹرین کی آسامیو ں کے لئے تحریری ٹیسٹ لئے گئے۔ پاکستان ریلویز پشاور ڈویژن میں جونیئر اسسٹنٹ ٹرین کی 33 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر صوبے بھر سے 1572 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ بھرتیوں کیلئے نومبر 2012 کو مختلف اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے تھے۔ جن کیلئے کال لیٹرز 26 دسمبر 2012 کو جاری ہوئے۔ ڈویزنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ کمرشل آفیسر پشاور عمران مشال خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہیڈآفس سے کسی قسم کے احکامات نہ ملنے کے بعد ہی یہ تحریری امتحان لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :